اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے پیشِ نظر اے پی سی کا اجلاس پیر کو طلب کیا ہے جس میں ملک کو درپیش تشویشناک صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کل طلب کر لی جو وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں سہ پہر کے وقت ہوگی۔ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی۔
ترکیہ، ایران اور امارات کا وزیر اعظم کو فون، تعاون کی یقین دہانی