ایشیاء کپ، پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،قو می ٹیم کے حوصلے بلند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیاء کپ، پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،قو می ٹیم کے حوصلے بلند
ایشیاء کپ، پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،قو می ٹیم کے حوصلے بلند

دبئی:ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2022میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل اتوارکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز اتوارکو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔

میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام سات بجے شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی،نمایاں کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد رضوان اور فخر زمان شامل ہیں۔

بھارت کو جارح مزاج بیٹر روہیت شرما لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں ویرات کوہلی، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ِ۔

مزید پڑھیں:وسیم جونیئر انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر، حسن علی واپس

ایشیاء کپ کے ایونٹ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts