حالات سنگین، ملک فوج کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت داخلہ نے سیلابی صورتحال میں سول حکومتوں کی مدد کیلئے چاروں صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال کے پیش نظر سول حکومتوں کی مدد کیلئے چاروں صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی، چاروں صوبائی حکومتوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کی ریکوزیشن وزارت داخلہ کو بھیجی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کراچی پہنچ گئے، سندھ، بلوچستان کا دورہ کریں گے

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سویلین حکومت کی مدد کیلئے فوج کی تعیناتی کی جارہی ہے، پاک فوج کو چاروں صوبوں کے سیلاب سے آفت زدہ علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے۔

ملک بھر میں دو ماہ سے جاری مون سون کی شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے، کئی اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا جاچکا ہے، اب تک مختلف حادثات میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، کئی لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، ہزاروں مکانات، سڑکیں، پل اور فصلیں ہوچکے ہیں۔

Related Posts