ن لیگ کا سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اڑتالیس گھنٹوں کیلئے کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہوگی۔

مسلم لیگ ن نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی قیادت کی جانب سے سوشل میڈیا ٹیم کو بھی آِئیندہ 24 گھنٹے کے لئے سیاسی بحث اور پوسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستحق گھرانوں تک شفاف طریقے سے امداد پہنچائیں گے۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، اس سیلاب نے2010 کے سیلاب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال ہے، بارشوں اور سیلاب سے فصلیں تباہ، مکانات مہندم ، لوگ بے گھر، مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، اور لائیو اسٹاک کو بدترین نقصان پہنچاہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کےساتھ مل کرکام کررہی ہے، وزیرخزانہ نے متاثرین کیلئے 28 ارب روپے جاری کیے ہیں، پہلے مرحلے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو امداد دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 14جون کو شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے پاکستان میں ملکی تاریخ کی بدترین تباہی مچاہی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کے ابتدائی سپیل نے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ متاثر کیا جب کہ حالیہ بارشوں نے جنوبی پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

بارش کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں اب تک ملک بھر میں 340 بچوں اور 211 خواتین سمیت 1003جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Related Posts