لاہور: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے چینی کی اضافی پیداوار فوری برآمد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ کرشنگ سیزن میں شوگرملوں نے ریکارڈ80 لاکھ ٹن چینی بنائی، 60 لاکھ ٹن ملکی کھپت کے بعد 20 لاکھ ٹن چینی اضافی ہے۔
شوگرملز ایسوسی ایشن نے اپے بیان میں کہا کہ حکومت 13 لاکھ ٹن اضافی چینی برآمدکرنےکی اجازت دے برآمد ہونے سے چینی کی قیمت نہیں بڑھےگی۔
فیٹف نے پاکستان کی درجہ بندی کو اپ گریڈ کردیا، حتمی فیصلہ اکتوبر میں کیا جائیگا