تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے 14سالہ لڑکی اغواء، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے 14سالہ لڑکی اغواء، مقدمہ درج
تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے 14سالہ لڑکی اغواء، مقدمہ درج

اسلام آباد.:تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سیکٹر آئی ٹین ون گلی نمبر 14سے جواں سالہ لڑکی کو اغواء کرلیاگیا۔ مغویہ کی بیوہ والدہ نے اپنی نند،جیٹھ اوران کے بیٹوں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرادیا۔

پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے قمرالنساء نامی بیوہ خاتون نے بتایاکہ 6 سال قبل میرے خاوند کا انتقال ہوا۔جس کے بعد میں لوگوں کے گھروں میں کام کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں۔

24 اگست کو میں گلی نمبر چودہ میں واقع بنگلے میں کام پر گئی ہوئی تھی۔ دن تقریباً دو بجے میری بیٹیاں اٹھارہ سالہ سعدیہ اورپندرہ سالہ نمرہ میرے پاس آرہی تھی جونہی میری بیٹیاں گلی نمبر چودہ میں پہنچی تو اسی دوران کیری ڈبہ میں سوار تین افراد نے میری بیٹی سعدیہ کو زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کر اغواء کرلیا۔

اس دوران میری دوسری بیٹی نمرہ چیختی چلاتی رہ گئی، مگر اس وقت کوئی اُس کی مدد کو نہ آیا اور ملزمان میری بیٹی کو اغواء کرکے لے گئے۔

خاتون نے بتایا کہ جب سے میری بیٹی کا رشتہ عمرکیانی سے ہوا ہے۔میری نندجمیلہ اور اس کا بیٹا ایاز، میرے جیٹھ ظہیرکیانی اور اس کا بیٹا احمد ہمیں دھمکیاں دے رہے تھے۔وہ میری بیٹی کا رشتہ اپنے بیٹے کے ساتھ کرانا چاہتے تھے جبکہ ہم یہ رشتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں:نوجوان مسیحی لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام

جس پر انہوں نے میری بیٹی کو اغواء کرلیا ہے۔پولیس تھانہ سبزی منڈی نے مقدمہ نمبر974/22 بجرم365B/34 درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔متاثرہ خاتون بیٹی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts