اے ٹی سی کے بعد سیشن کورٹ سے بھی عمران خان کی ضمانت منظور

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے ٹی سی کے بعد سیشن کورٹ سے بھی عمران خان کی ضمانت منظور
اے ٹی سی کے بعد سیشن کورٹ سے بھی عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز سے عبوری ضمانت حاصل کر لی۔ عدالت نے 20 اگست کو اسلام آباد میں پارٹی کے جلسے کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آبپارہ تھانے میں اپنے اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری پر ’تشدد‘ کے خلاف نکالی گئی ریلی میں عمران خان اور دیگر پارٹی رہنما شریک تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ

جج نے فریقین کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد عمران خان کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے 7 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

Related Posts