ٹول ٹیکس مانگنے پر نوجوان نے خاتون کو تھپڑ ماردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹول ٹیکس مانگنے پر نوجوان نے خاتون کو تھپڑ ماردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹول ٹیکس مانگنے پر نوجوان نے خاتون کو تھپڑ ماردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں ٹول ٹیکس کا تقاضہ کرنے پر ایک نوجوان نے خاتون کو تھپڑ ماردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں راج گڑھ بھوپال روڈ پر کچنریا ٹول پلازہ پر پیش آیا جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے خاتون ملازم کو اس وقت تھپڑ مارا جب اس نے ٹیکس ادا کیے بغیر جانے دینے سے انکار کر دیا۔

مذکورہ شخص کو ویڈیو میں ٹول بوتھ کاؤنٹر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے پھر وہ خاتون سے جھگڑنے لگتا ہے اور اس کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے لیکن وہ بھی تھپڑ کا جواب دیتے ہوئے اپنی چپل اٹھاتی ہے اور اس آدمی کو مارتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹرویو کے دوران خاتون کی عمر پوچھنا انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا

ویڈیو میں قریب کھڑے لوگوں کو جھگڑے کو روکنے کی کوشش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجکمار گرجر نامی یہ شخص بغیر فاسٹ ٹیگ کے اپنی گاڑی چلا رہا تھا جس سے ٹول ٹیکس خود بخود ہی کٹ جاتا ہے۔

اس شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ مقامی ہے اس لیے اسے ٹول چارجز کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہونا چاہیے لیکن اس کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویز نہیں تھی۔

خاتون ملازم انورندا ڈانگی نے بتایا کہ اس شخص نے کہا کہ وہ مقامی ہے لیکن جب سپروائزر کو اطلاع دی گئی تو وہ کوئی دستاویز نہیں دکھا سکا۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ٹول بوتھ پر سات خواتین ملازمین ہیں لیکن ان کی حفاظت کے لیے کوئی گارڈ نہیں ہے۔

Related Posts