گجرات میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی، ملزم گرفتار، بیوی فرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کڑیانوالہ: پولیس نے 14 سالہ گھر یلو ملازمہ سے متعدد مرتبہ زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ اُس کی بیوی کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چک نمبر 466 میں ابرار نامی شخص کے گھر اس کے پڑوس میں رہائش پذیر 14 سالہ ملازمہ کام کرتی تھی جسے ملزم نے مبینہ طور پر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس فعل میں ملزم کی اہلیہ بھی شریک جرم ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اب 7 ماہ کی حاملہ ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کی بیوی روپوش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسقاط حمل سے انکار کرنے پر شوہر نے بیوی کوزندہ جلا دیا

دوسری جانب کھریاں والا میں تین دیگر خواتین کو بھی گھناؤنے جرم کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم عبدالرمیز نے سندھو ٹاؤن، ڈی ٹائپ کالونی میں ایک خاتون کے گھر گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بندوق کی نوک پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے فحش ویڈیوز بھی بنائی تھی اور اسی کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر متنبہ کیا کہ اگر اس نے عصمت دری کے واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردے گا۔

پولیس نے پی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Related Posts