اوہائیو: امریکا میں چوری کی گئی ایک کتاب 50 سال بعد لائبریری کو ایک خط کے ساتھ واپس مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کی سِنسناٹی پبلک لائبریری کا کہنا ہے کہ کتب خانے سے چرائی گئی مصنف ایڈگر رائس کی کتاب ٹارزن اینڈ ٹارزن ٹوئنز 50 سال بعد بذریعہ ڈاک لائبریری کو واپس بھجوائی گئی۔ کتاب کے ساتھ ایک رقہ بھی بھیجا گیا جس میں کتاب کی غیر موجودگی کے حوالے سے بتایا گیا۔
کتاب کے ساتھ بھیجے گئے رقہ میں لکھا ہے کہ جو بھی اِس کو موصول کرے، میں اِس کتاب کوواپس کررہا ہوں، جس کو 1972 – 1973 میں سِنسناٹی پبلک لائبریری (مین برانچ) سے درج کرائے بغیر لے جایا گیا تھا۔
دو سالہ بچی نے خود پر حملہ کرنیوالے سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا