فن لینڈ میں خاتون وزیر اعظم کے رقص کی ویڈیو وائرل، عوام کی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فن لینڈ میں خاتون وزیر اعظم کے رقص کی ویڈیو وائرل، عوام کی تنقید
فن لینڈ میں خاتون وزیر اعظم کے رقص کی ویڈیو وائرل، عوام کی تنقید

ہلسنکی: فن لینڈ کی 36 سالہ جواں سال خاتون وزیر اعظم ثنا مارن کو اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام کی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ویڈیو میں خاتون وزیر اعظم نے دوستوں کے ہمراہ رقص کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں خاتون وزیر اعظم کی ویڈیو کو مقامی اور عالمی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا جو کسی نجی پارٹی سے لیک کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دو سالہ بچی نے خود پر حملہ کرنیوالے سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لیک کی گئی ویڈیو کو لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔ قبل ازیں فن لینڈ کی وزیر اعظم پر حکمرانی کی بجائے موسیقی کی محافل پر زیادہ توجہ دینے کی وجہ سے بھی تنقید کی گئی۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ فن لینڈ کی وزیر اعظم کو عوامی مسائل حل کرنا ہوں گے۔ موسیقی کی محافل میں شرکت کے بعد رقص کی ویڈیو کا وائرل ہونا کسی بھی طرح ایک وزیر اعظم کیلئے مناسب بات نہیں لگتی۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں خاتون وزیر اعظم مبینہ طور پر منشیات کے زیرِ اثر تھیں تاہم فن لینڈ کی وزیر اعظم ثنا مارن کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی ضرورت نہیں کہ کسی سے کچھ چھپاؤں۔

وزیر اعظم فن لینڈ ثنا مارن نے مزید کہا کہ میں منشیات استعمال نہیں کرتی، یہ ثابت کرنے کیلئے ڈرگ ٹیسٹ بھی کراسکتی ہوں۔ ایک شام اپنے دوستوں کے ساتھ گزاری جو ایک نجی تقریب تھی، کسی نے بھی منشیات استعمال نہیں کیں۔

دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد فن لینڈ کے بعض سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ ملک کی 46ویں وزیر اعظم ثنا مارن کو ڈرگ ٹیسٹ کرانا ہی ہوگا تاکہ عوام کے خدشات کا ازالہ ہوسکے۔

Related Posts