بنگول: ترکیہ میں دو سالہ معصوم بچی نے خود پر حملہ کرنے والے سانپ سے بدلہ لیتے ہوئے اُسے اپنے دانتوں سے کاٹ کر مارڈالا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں یہ حیرت انگیز واقعہ ترکیہ کے شہر بنگول کے ایک گاؤں میں 10 اگست کو پیش آیا، جب ایک دو سالہ بچی اپنے گھر کے باغیچے میں کھیل رہی تھی کہ اچانک اُس نے زور زور سے چیخنا شروع کردیا۔
بچی کے شور کی آواز سن کر پڑوسی اُسے دیکھنے کیلئے فوری طور پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ اُس بچی کے ہونٹ پر سانپ کے کاٹنے کا نشان تھا جبکہ 2 سالہ بچی نے تقریباً 50 سینٹی میٹر لمبے سانپ کو اپنے دانتوں سے پکڑا ہوا تھا۔
پاکستان اور ایران میں بارٹر ٹریڈ جلد شروع ہو جائے گی، طارق بشیر چیمہ