نیلامی میں خریدے گئے بیگ سے انسانی اعضاء برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیلامی میں خریدے گئے بیگ سے انسانی اعضاء برآمد
نیلامی میں خریدے گئے بیگ سے انسانی اعضاء برآمد

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ میں ایک خاندان کے نیلامی میں خریدے گئے پرانے سوٹ کیس میں سے انسانی باقیات برآمد ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس باقیات کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور قتل کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں تاہم پولیس کے مطابق اہل خانہ پر شک نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر اس خاندان نے تقریبا ایک ہفتہ قبل ایک مقامی اسٹوریج کمپنی سے مختلف سامان خریدا جس میں سوٹ کیس بھی شامل تھے۔

پڑوسیوں کی جانب سے مقامی میڈیا کو بتایا گیا کہ انہیں اس سامان سے بو آئی جس کے بعد انہوں نے مذکورہ خاندان سے سوٹ کیس کھولنے کا کہا، سوٹ کیس کھولنے پر اس میں انسانی جسم کے کچھ ٹکڑے ملے جس کے بعد پولیس کو آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:چڑیا گھر سے 911 پر پراسرار ایمرجنسی کال، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بولی لگانے والوں کے لیے یہ عام بات ہے کہ انہیں ترک شدہ اشیا کو خریدنے سے پہلے معائنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

Related Posts