شہرِ قائد میں مسلسل بارش اور اربن فلڈنگ کے باعث پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان کراچی میں عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے باعث مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں برسات کا پانی جمع ہوگیا۔ تحریکِ انصاف کا جلسہ باغِ جناح کی بجائے اب شاہراہِ قائدین میں ہوگا۔
عمران خان 19 اگست کو کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے