کراچی، تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، باپ سمیت 2 بچے جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، باپ سمیت 2 بچے جاں بحق
کراچی، تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، باپ سمیت 2 بچے جاں بحق

کراچی  کے علاقے گلشن معمارمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ڈمپر کا ڈرائیور باپ سمیت دو بچوں کو کچل کر نکل گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں باپ اور اس کے دو بچے (ایک بیٹی اور ایک بیٹا) جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن معمار میں بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری اور اُس پر سوار افراد کو روندتا ہوا چلا گیا۔

حادثے کے بعد ریسکیو ادارے کے رضا کار جائے وقوعہ پہنچے اور جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت فضل (والد) صفوان (بیٹے) اور عنادیہ (بیٹی) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts