کراچی: شہر قائد میں گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشن پھرتین روز کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق کراچی میں کل سے 22 اگست تک سی این جی بند رہےگی۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا شدید بحران ہے اور بارشوں کے باعث گیس کی لائنیں بھی ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں جس سے اولڈ سٹی ایریا کے رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی شدید متاثر ہے۔
دوسری جانب کراچی میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ملیر ندی بپھر گئی، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، پھنس جانے والے شہریوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔
کراچی میں بارشوں سے گیس کی لائنیں متاثر، گیس کی فراہمی بند