پی ٹی آئی کا انتخابات میں2تہائی اکثریت کا دعویٰ، حنا پرویز بٹ نے نیا بیان دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پی ٹی آئی کے آئندہ عام انتخابات کے دوران 2 تہائی اکثریت کے دعوے پر نیا بیان دے کر ایک اور پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اسد عمر نے آج کہا کہ جب عمران خان اگلے الیکشن میں مہم چلائیں گے تو ہم دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کی وطن واپسی، عمران خان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔حنا پرویز بٹ

خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے، حنا پرویز بٹ 

ٹوئٹر پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پی ٹی آئی کے مقابلے میں زیادہ بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا اگر میاں صاحب عام انتخابات کے دوران انتخابی مہم چلائیں گے تو مسلم لیگ (ن) اِن شاء اللہ کلین سویپ کرے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران کلین سویپ مسلم لیگ (ن) نے نہیں، بلکہ پی ٹی آئی نے کیا تھا۔ تحریکِ انصاف نے 14اضلاع کی 20 نشستوں میں سے 15 نشستیں اپنے نام کیں جبکہ ن لیگ نے صرف 4نشستوں پر قبضہ جمایا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران اپنی سیاسی جماعت کی ہار پر تاریخ میں پہلی بار اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کی رائے کا احترام کرنا ہوگا، تاہم حنا پرویز بٹ نے کلین سویپ کا دعویٰ کردیا ہے۔

Related Posts