ایک ڈیڑھ ماہ میں ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں ملک کی معاشی صورتحال پر مایوسی موجود ہے تاہم ایک سے ڈیڑھ ماہ میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال ایک سے ڈیڑھ ماہ میں بہتر ہوگی۔ نواز شریف کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا، وہ غلط تھا۔ ہماری خواہش ہے کہ سابق وزیر اعظم واپس آجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔ مفتاح اسماعیل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ چاہتے ہیں تاہم اس کیلئے جلد بازی کی خواہش نہیں ہے۔ اسد عمر کو مجھ سے سوال کرنے کا حق نہیں۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل غلام عمر کے بیٹے کو مجھ سے پاکستان سے وفاداری کے حوالے سے سوال کرنے کا حق نہیں جبکہ جنرل غلام عمر کا نام حمود الرحمان کمیشن کی تحقیقات میں سامنے آیا۔ کمیشن کا کہنا تھا کہ غلام عمر کریمنل ہیں۔

ن لیگی رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ محمد زبیر کے والد بھی غلام عمر ہی ہیں مگر تاریخ سفاک ہے۔ میرے والد خواجہ صفدر قائدِ اعظم کے رفیق تھے، اگر انہوں نے جنرل ضیاء کا ساتھ دیا تو میں نے اس پر معذرت کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر معافی مانگی۔ عمران خان نے تو بھارت اور برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف بات کی۔ شہباز گِل پر تشدد نہیں کیا جانا چاہئے جبکہ ان کا بیان اسکرپٹڈ ہے۔

Related Posts