کراچی: شہر قائد میں موجود بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے مختلف خبریں اور ویڈیوز گردش کررہی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے اطراف پانی بہت زیادہ دباؤ ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں کوئی ڈیم بھی موجود ہے، مگر اس وقت بحریہ ٹاؤن سے واپس کراچی آنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، وہاں کام کرنے والے کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔
تاہم واضح رہے کہ کراچی میں آج پورے دن بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہے، جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں، سڑکوں پر پانی کے باعث گزرنے والوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں:رواں سال مون سون کی زیادہ بارشوں کی اصل وجہ کیا ہے؟