پاک فوج کےخلاف مہم،پی ٹی آئی اور بھارت کا مشترکہ منصوبہ تھا، وزیردفاع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کے خلاف مہم تحریک انصاف اور بھارت کا مشترکہ منصوبہ تھا، وزیر دفاع
پاک فوج کے خلاف مہم تحریک انصاف اور بھارت کا مشترکہ منصوبہ تھا، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کے دوران آرمی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے المناک واقعے کو نشانہ بنانے والی ”منفی” سوشل میڈیا مہم پاک فوج کے خلاف پی ٹی آئی اور انڈیا کا ”مشترکہ منصوبہ” ہے۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 18 ہندوستانی اکاؤنٹس سوشل میڈیا مہم میں ملوث پائے گئے۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ جس وقت قوم لسبیلہ ہیلی کاپٹر سانحے پر سوگ منا رہی تھی، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بھارتی اور دیگر آف شور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مدد سے، ملک اور فوج کے خلاف ” مہم” چلا رہے تھے۔

ایک روز قبل میڈیا میں چلنے والی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مہمکے حوالے سے کی گئی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ 529 پاکستانی اکاؤنٹس، 18 ہندوستانی اکاؤنٹس اور دیگر ممالک کے 33 اکاؤنٹس ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے معاملے پرقانون اور آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے نے شہداء کے خاندانوں کے سامنے پوری قوم کو شرمندہ کر دیا ہے کہ ”ہم میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اتنے نیچے گر سکتے ہیں۔”

وزیر دفاع نے پی ٹی آئی کی مبینہ مہم، پارٹی رہنما شہباز گل کے فوج کے حوالے سے تبصرے اور اس کے بعد پولیس کی حراست میں ان پر تشدد کیے جانے کے دعوؤں کو غیر ملکی فنڈنگ کیس کے فیصلے سے توجہ ہٹانے کے لیے ’موڑنے‘ کے حربے قرار دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے بعد میں شہبازگل کے تبصروں سے خود کو دور کر لیا جب انہوں نے دیکھا کہ اس اقدام سے کوئی منافع یا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے بجائے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:فیصل آباد،حلقہ این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

واضح رہے کہ لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر سرگرم افراد نے اپنی ذاتی اور سیاسی عداوت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک گھناؤنی اور ناقابل قبول آن لائن مہم چلائی تھی جس پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

Related Posts