راولپنڈی اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو: آن لائن

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کچھ روز سے جاری موسلا دھار بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر میں واقع زینب مارکیٹ کے علاوہ لانڈھی اور کورنگی کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کا اعزاز، متحدہ عرب امارات نے آرڈر آف دی یونین سے نواز دیا

شہرِ قائد کے کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لانڈھی کورنگی، قائد آباد، قیوم آباد اور ایم اے جناح روڈ سمیت متعدد علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں سے پانی تاحال نہ نکالا جاسکا۔

وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی بادل برس پڑے۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ راولپنڈی میں کہیں کہیں بارش ہورہی ہے۔ بادل برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی۔ گھارو، ساکرو، گھوڑا باری، گاڑھو اور کیٹی بندر کے مقامات پر دریاؤں میں طغیانی ہے۔ دریا پر شگاف کے باعث درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے۔ دراوٹ ڈیم بارش کے باعث بھر گیا۔

محکمۂ موسمیات نے آج پنجاب کے مختلف شہروں سمیت خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی ہلکی پھلکی اور تیز بارش ہوگی۔ 

 

Related Posts