ماضی میں غلطیاں ہوئیں، اب ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں، وینا ملک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی میں غلطیاں ہوئیں، اب ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں، وینا ملک
ماضی میں غلطیاں ہوئیں، اب ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں، وینا ملک

لاہور:ملک کی مشہور و معروف اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ ماضی میں غلطیاں ہوئیں، اب ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں۔

وینا ملک کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں موجودہ زندگی سے بڑی مطمئن ہوں، زندگی میں ہر انسان سے کچھ نہ کچھ غلطیاں لازمی ہوتی ہیں جس میں کچھ کا مداوا ہوجاتا ہے اورکچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جس کے نتائج ساری زندگی بھگتنا پڑتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے بھی اپنی زندگی میں غلطیاں کی ہیں مگر اب ہر قدم بڑے سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ عقلمند انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔مستقبل کے تمام فیصلے بڑی سوچ سمجھ کے ساتھ کروں گی تاکہ بعد میں پچھتاوے کا احساس نہ ہو۔

مزید پڑھیں:شوبز میں کام کے باعث خاندان سے تعلق توڑنا پڑا، ہانیہ عامر

معروف اداکارہ نے کہا کہ ا نسان کی صورت سے زیادہ اس کی سیرت زیادہ خوبصورت ہونی چاہیے اور یہی کسی انسان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔

Related Posts