اسرائیلی پولیس کی بربریت جاری، چھاپے کے دوران فلسطینی کا قتل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی پولیس کی بربریت جاری، چھاپے کے دوران فلسطینی کا قتل
اسرائیلی پولیس کی بربریت جاری، چھاپے کے دوران فلسطینی کا قتل

یروشلم: اسرائیلی پولیس نے پیر کو مشرقی یروشلم میں چھاپے کے دوران ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار مشرقی یروشلم میں غیر قانونی ہتھیاروں کی تلاش میں تھے۔ پولیس نے الزام لگایا کہ جب اہلکار گھر کے قریب پہنچے تو چاقو سے مسلح شخص نے ان پر وار کرنے کی کوشش کی۔ جسے پولیس نے گولی مار کر قتل کردیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کے والد ابراہیم شاہام نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح ساڑھے تین بجے فوجیوں نے ان کے گھر کے دروازے پر گولہ باری کی۔ اور پھر گھر کے دروازے کو اڑانے کے لیے دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔

شاہام نے بتایا کہ پولیس نے تین گولیاں چلائیں، ایک گولی اس کے بیٹے محمدکے سر میں لگی، شاہم نے بتایا کہ جب پولیس نے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی تو ان کا بیٹا گھر کے فرش پر پڑا تھا اور اس کا خون بہہ رہا تھا۔

انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ان کے بیٹے نے اہلکاروں کو چھرا گھونپنے کی کوشش کی تھی اور کہا کہ پولیس کو گھر میں کوئی ہتھیار نہیں ملا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی لقمہ اجل بن گئے

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز فلسطینیوں کے خلاف بے تحاشہ طاقت کا استعمال کرتی ہیں، بغیر کسی تحقیقات کے اور نہ ہی ان کو جوابدہ ٹھہرایا جاتا ہے۔

Related Posts