کراچی کے علاقےگارڈن کے قریب لیاری ایکسپریس وے کی پولیس چوکی پر دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے چوکی پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
حملےکے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دریں اثنا ایس ایس سٹی کے مطابق دستی بم حملہ جس دستی بم سے کیاگیااس کی پن مل گئی ہے۔
عینی شاہدین نےکسی کوکچھ پھینکتےہوئےنہیں دیکھا، انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ٹارگٹڈنہیں،خوف وہراس پھیلانےکی سازش لگتا ہے۔