کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 94 روپے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیاہے۔منگل 12 نومبر کو ہائی کورٹ میں مقرر کردہ قیمت سے مہنگا دودھ فروخت کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔
جس میں عدالت نے 5 دسمبر تک دودھ کی قیمت سے متعلق ایکٹ اور قانون سازی کی رپورٹ طلب کرلی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ عدالتِ عالیہ میں جمع کرائی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے جمع کرائی گئی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ زائد قیمتوں پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے رپورٹ میں بتایا کہ 24 اکتوبر سے اب تک زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں پر 33 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد جرمانے کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا500روپے سستا ہوگیا