کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع، کہیں معتدل تو کہیں تیز بارش جاری۔
قائد آباد اور ملیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جبکہ یونیوسٹی روڈ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی بارش ہو رہی ہے۔
کورنگی، لانڈھی اور ملحقہ علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے جبکہ ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کے مشرق اور شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج دوپہر میں ہلکی، شام 5 کے بعد معتدل اور رات میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم وسطی بھارت اور گجرات میں موجود ہے۔
واضح رہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جس دوران سمندر میں شدید طغیانی ہوسکتی ہے