کامن ویلتھ گیمز، سری لنکن دستے کے دس ارکان لاپتا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاشی بحران کے شکار سری لنکا کے کامن ویلتھ گیمز کے دستے کے 10 ارکان برطانیہ میں قیام کی مبینہ کوشش میں برمنگھم سے لاپتا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے شعبہ کھیل کے اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کھیل کی سرگرمیاں مکمل کرنے کے بعد سری لنکا کے 9 ایتھلیٹس اور ایک منیجر غائب ہوگئے ہیں۔

ان میں سے تین ایتھلیٹس جوڈوکا چمیلا دلانی، ان کے منیجر اسیلا ڈی سلوا اور پہلوان شانتھ چتھورنگا گزشتہ ہفتے لاپتا ہوگئے تھے، جس پر سری لنکن حکام نے پولیس کو شکایت کردی تھی۔

تاہم اس کے بعد مزید 7 کھلاڑی لاپتا ہوگئے ہیں جن کی اعلیٰ افسر نے شناخت نہیں بتائی۔

افسر نے کہا کہ ہمیں شک ہے کہ ممکنہ طور پر ملازمت کے حصول کے لیے کھلاڑی برطانیہ میں قیام کرنا چاہتے ہیں۔

160 ارکان پر مشتمل سری لنکا کے دستے کی انتظامیہ کے پاس تمام اراکین کے پاسپورٹ موجود ہیں تاکہ ان کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جاسکے، لیکن یہ عمل بھی کچھ ارکان کو روکنے میں ناکام رہا۔

سری لنکا کے عہدیدار نے بتایا کہ برطانوی پولیس نے لاپتا ہونے والے پہلے تینوں ارکان کو ڈھونڈ نکالا تھا مگر چونکہ انہوں نے مقامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی اور ان کے پاس چھ ماہ کا ویزا ہے اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Related Posts