وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کا تمسخر اڑانے والوں کا شدت سے احتساب ضروری ہے، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہدا اور انہیں برا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا پر خوفناک مہم چلائی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے والے کا عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، ایسے لوگوں کا احتساب بہت ضروری ہے۔
The social media campaign belittling & ridiculing the sacrifices of our martyrs was horrifying. This is what self-righteous political narratives do: they poison the minds of the youth & weaponise hate speech. Which way are we headed?
The moment calls for a deep reflection.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2022