شہرِ قائد کی پولیس نے 8محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی سخت کردی جس کیلئے ہزاروں پولیس اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ؔ
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے 8 محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے شہر کے مختلف مقامات بالخصوص مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر مجموعی طور پر 5 ہزار 313 افسران اور جوانوں کو تعینات کردیا۔
محرم کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری
کراچی پولیس کے 83 سینئر افسران سمیت 727 این جی اوز، 3 ہزار 896 ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز، اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز سمیت 500 اہلکار اور ریپڈ رسپانس فارس کے 200 اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کردئیے گئے۔ سینئر افسران سمیت بھاری نفری 8 محرم جلوسوں اور محافل کی نگرانی کرے گی تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے 1000 جوان اور افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورتحال سے پولیس کو 15 پر مطلع کریں۔