پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ مناسب، عمران خان تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں۔اسحاق ڈار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسحاق ڈار
(فوٹو: آن لائن)

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں تحریکِ انصاف چھوڑنے کا فیصلہ مناسب ہے جبکہ عمران خان تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی کی تلوار نے لٹکنا شروع کردیا۔ اب تک 3 افراد کو تاحیات نااہل بھی کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے عارف نقوی کی کمپنی کو 28 ارب کا فائدہ پہنچایا، سعید غنی

سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تاحیات نااہلی کیلئے چوتھا نمبر عمران خان کا ہوسکتا ہے۔ ان کی مس ڈکلریشن نااہلی کیلئے کافی ہے۔ موجودہ حالات کے تحت تحریکِ انصاف چھورنا مناسب فیصلہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے اکٹھے کیے گئے فنڈز میں شامل بڑی رقم غیر قانونی ہے، قانون یہ کہتا ہے کہ غیر ملکی کمپنی اور شخص سے پیسے نہیں لیے جاسکتے۔ پی ٹی آئی اراکین کو پارٹی رکنیت چھوڑنا ہوگی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر تحریکِ انصاف کے اراکین مستعفی ہوں تو تاحیات نااہل نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی پر پابندی ہوگی اور عمران خان نااہلی کا کیس بھگتیں گے۔ پی ڈی ایم سابق وزیر اعظم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بھی جمع کراچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں تاحیات نااہلی نہیں جس پر حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا غور و خوض جاری ہے۔ واضح رہے کہ ن لیگی قیادت کے متعدد رہنما اسحاق ڈار کو مفتاح اسماعیل سے بہتر وزیر خزانہ قرار دیتے ہیں۔

Related Posts