اسلام آباد: صدرِ مملکت نے شہداء کے جنازوں میں اپنی عدم شرکت کو غیر ضروری طور پر متنازعہ بنانے اور نفرت انگیز سوشل میڈیا مہم کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میری شہیدوں کے جنازے میں عدم شرکت کو غیر ضروری طور پر متنازعہ بنایا جارہا ہے۔ اس تمام غیر ضروری مشق سے مجھے نفرت انگیز ٹویٹس کرنے والون کی غیر واضح الفاظ میں مذمت کرنے کا موقع ملتا ہے۔
پاک فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔آئی ایس پی آر
ٹوئٹر پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نفرت انگیز ٹویٹس کرنے والے ہماری ثقافت اور ہمارے مذہب سے واقف نہیں۔ جب قرآن میں بھی شہادت کا ذکر احترام سے کیا گیا ہے تو ہم ان لوگوں کی قربانی کی بے حرمتی کیسے کرسکتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے زندۂ جاوید قرار دیا ہے۔
پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نفرت انگیز ٹویٹس کرنے والوں سے براہِ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کی طرح میں نے بھی ساری زندگی شہداء کی تعریف کی ہے۔ جب سے پاکستانی عوام نے مجھے یہ صدارت کا عہدہ امانتاً دیا ہے۔
جب قرآن میں بھی شہادت کا ذکر احترام سے کیا گیا ہے تو ہم ان لوگوں کی قربانی کی بے حرمتی کیسے کر سکتے ہیں جنہیں اللہ نے زندۃ جاوید قرار دیا ہے۔ تمام پاکستانیوں کی طرح میں نے بھی ساری زندگی شہدا کی تعریف کی ہے۔ جب سے آپ پاکستانی عوام نے مجھے یہ عہدہ امانتا دیا ہے ….
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) August 5, 2022
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ میں نے سینکڑوں شہداء کے خاندانوں سے رابطے کیے، جنازوں میں شرکت کی اور تعزیت کیلئے ان سے ملاقات کی ہے۔ آپ کی نمائندگی کرتے ہوئے میں یہ کام اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ تمام خاندانوں کو اپنے شہداء پر ہمیشہ فخر ہوتا ہے۔
میں نے سینکڑوں شہداء کے خاندانوں سے رابطے کیے ہیں، جنازوں میں شرکت کی ہے اور تعزیت کے لیے ان سے ملاقات کی ہے۔ آپ کی نمائندگی کرتے ہوئے میں یہ کام اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ تمام خاندانوں کو اپنے شہداء پر ہمیشہ فخر ہوتا ہے، لیکن ہم سب اس دنیا میں غمگین اور ذاتی نقصان کو تسلیم کرتے ہیں۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) August 5, 2022
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم سب اس دنیا میں شہداء کے جانے پر غمگین ہوتے ہیں اور ذاتی نقصان کو تسلیم کرتے ہیں۔ خصوصی طور پر شہداء کے ان اہلِ خانہ سے تعزیت کرنا نہایت مشکل کام ہے جہاں ان کے لواحقین میں چھوٹے بچے شامل ہوں۔
خصوصی طور پر ان شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کرنا نہایت مشکل کام ہے جہاں ان کے لواحقین میں چھوٹے بچے ہوں۔ مجھے اس بات پہ کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہی محفوظ ہے اوریہی بات میرا پاکستان پر فخر مزید بڑھاتی ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ اور پائندَہ رہے گا۔ انشاللہ
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) August 5, 2022