واشنگٹن:امریکا میں وائٹ ہاؤس کے شمال میں واقع ایک پارک میں گزشتہ شب آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈی سی فائر اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویٹو میگیولو نے کہا کہ شام 7بجے کے قریب 2 مرد اور 2 خواتین وائٹ ہاس کے پنسلوانیا ایونیو کے قریب لافائیٹ اسکوائر میں موجود تھے جہاں ان کے انتہائی نزدیک آسمانی بجلی گری۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس ایجنٹس اور امریکی پارک پولیس کے افسران قریب ہی موجود تھے جنہوں نے فوری طور پر امداد فراہم کرنے میں مدد کی اور چاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب آسمانی بجلی گری تو چاروں متاثرہ افراد پارک میں درختوں کے قریب کھڑے تھے جبکہ طوفانی موسم کے دوران درختوں کے قریب کھڑے ہونا یقینا محفوظ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:تھائی لینڈ، نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک، 41 زخمی