اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے توشہ خانہ کے تحائف چھپانے کے حوالے سے ریفرنس موصول ہوا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر نے ایک روز قبل ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوایا اور کہا کہ سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف ظاہر نہیں کیے تھے۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر نا اہلی ریفرنس پر چیئرمین تحریک انصاف کو 18 اگست جبکہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کے معاملے پر 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 23اگست کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 23 اگست کی صبح 10بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
اس کے علاوہ پاکستان ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس پر بھی عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی ارکان کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری