افغانستان میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی صحافی انس ملک سے رابطہ ہوگیا، پاکستانی سفیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی صحافی انس ملک سے رابطہ ہوگیا، دفترِ خارجہ
افغانستان میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی صحافی انس ملک سے رابطہ ہوگیا، دفترِ خارجہ

کابل: پاکستانی سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے جمعرات کو لاپتہ ہونے والے پاکستانی صحافی انس ملک سے رابطہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ دنوں افغانستان میں کوریج کے لئے گئے پاکستانی صحافی انس ملک جمعرات کو لاپتہ ہوگئے تھے۔

انس ملک بھارتی میڈیا ادارے وائیون نیوز سے منسلک ہیں اور ماضی میں مختلف پاکستانی اور غیر ملکی میڈیا اداروں کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔

صحافی نے اب سے دو دن قبل ہی اپنی افغانستان واپسی کی اطلاع ٹوئٹر پر دی تھی جہاں سے وہ گزشتہ سال افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کی صورتحال پر رپورٹ کررہے تھے۔

وائیون پر ان کی آخری رپورٹ تقریباً 12 گھنٹے پہلے شائع ہوئی تھی جس میں اُنھوں نے کابل میں واقع وہ گھر دکھایا تھا جہاں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری مقیم تھے اور ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

انس ملک کی گمشدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان کے دفترِ خارجہ نے بھی اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مقامی حکام اور افغانستان میں پاکستانی مشن سے رابطے میں ہیں تاکہ اُن کی جلد اور باحفاظت پاکستان واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تاہم، پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ اُن کی انس ملک سے فون پر بات ہوئی ہے، وہ کابل میں ہیں اور محفوظ ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ ان سے رابطے میں رہے گا۔

علاوہ ازیں انس ملک کی گرفتاری کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

معلوم رہے کہ جمعرات کی شب انس ملک کی گمشدگی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر اُن کی بازیابی کے مطالبات اور اُن کے تحفظ کو یقینی بنانے کی درخواستیں گردش کرتی رہیں۔

سوشل میڈیا پر خاتون صحافی مونا خان نے لکھا تھا کہ ہمارے دوست اور ساتھی انس ملک جمعرات کی دوپہر سے کابل سے لاپتہ ہیں۔ کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے یہ معاملہ طالبان حکومت اور انٹیلیجنس کے سامنے اٹھایا ہے۔ اب تک ان کا کوئی پتہ نہیں چلا ہے اور نہ کسی نے ان کی تحویل کا دعویٰ کیا ہے۔ اُن کے دونوں نمبرز بھی بند ہیں۔‘

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ’انس ملک ایک بہادر، نوجوان اور ہمہ جہت رپورٹر ہیں۔ اُنھوں نے پاکستانی دفترِ خارجہ سے اس معاملے پر سرگرم کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔‘

Related Posts