فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر ختم کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر ختم کرنے کا اعلان
فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر ختم کرنے کا اعلان

کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کی جانب سے وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ صارفین یکم اکتوبر سے پلیٹ فارم پر کسی بھی طرح کے نئے یا شیڈول لائیو شاپنگ ایونٹس کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں کیے گئے اعلان میں کمپنی نے کہا کہ اِس اقدام کا مقصد اپنی توجہ Reels کی جانب منتقل کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد فیس بک لائیو کو، لائیو ایونٹس نشریات کے لیے بدستور استعمال کیا جا سکے گا، مگر صارفین یہاں اپنی پروڈکٹ پلے لسٹ نہیں بنا سکیں گے یا پھر اپنی فیس بک لائیو وڈیوز میں پروڈکٹس کو ٹیگ نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

گھر بیٹھے ٹافیاں کھائیں اور ماہانہ 6 ہزار ڈالر پائیں

ٹیکنالوجی کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق 2 برس قبل متعارف کرایا گیا فیس بک لائیو اسٹریم وڈیو فیچر تخلیق کاروں اور برانڈز کو اپنی اشیا کی فروخت اور صارفین سے براہ راست روابط کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

تاہم، صارفین کے رجحان اور مختصر دورانیے کی وڈیوز کی جانب بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر کمپنی فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پر اپنی توجہ ریلز پر فوکس کررہی ہے۔

Related Posts