وزیر اعظم کی ڈیرہ غازی خان آمد، سیلاب متاثرین کی امداد پر بریفنگ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی ڈیرہ غازی خان آمد، سیلاب متاثرین کی امداد پر بریفنگ
وزیر اعظم کی ڈیرہ غازی خان آمد، سیلاب متاثرین کی امداد پر بریفنگ

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے سلسلے میں ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آج ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے پہنچے تو حکام نے انہیں بریفنگ کے دوران آگاہ کیا کہ ڈی جی خان میں سیلاب سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیریوں کو آزادی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بلاول زرداری 

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کارروائی جاری ہے۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پسند یا ناپسند نہیں دیکھیں گے بلکہ ملک کر کام کریں گے۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین اور آرمی چیف سے امداد کی تقسیم میں شفافیت پر بات کی۔ امدادی رقم کی تقسیم میں بھی شفافیت ملحوظِ خاطر رکھی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امدادی رقم کی تقسیم کیلئے سروے بھی کیاجارہا ہے جبکہ سیلاب زدگان کو ہونے والے نقصانات کاجائزہ لینے کیلئے جوائنٹ سروے کی ضرورت ہے۔ سیلاب متاثرین کو میڈیکل اور ریلیف کیمپ کی فراہمی بحال رکھی جائے گی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں بارشوں کے دوران 160 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سیلاب زدگان کی امداد پر کام کر رہی ہے۔ حکومت کو بارش کے ایک اور متوقع اسپیل کیلئے تیار رہنا ہے۔ 

Related Posts