ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والا ڈرون کہاں سے اُڑا؟ پتہ چل گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والا ڈرون کہاں سے اُڑا؟ پتہ چل گیا
ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والا ڈرون کہاں سے اُڑا؟ پتہ چل گیا

کابل:القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو ہلاک کرنے والے امریکی ڈرون کو ممکنہ طور پر کرغزستان کے ایک ایئربیس سے لانچ کیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ شمالی کرغزستان میں ماناس میں امریکی ٹرانزٹ سہولت گانسی ایئربیس سے کیا گیا۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق گانسی کرغزستان میں بشکیک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک سابق امریکی فوجی اڈہ ہے۔

اس فوجی اڈے کو امریکی فضائیہ چلا رہی تھی اور جون 2014 میں اسے کرغیز فوج کے حوالے کر دیا تھا۔تاہم امریکی انتظامیہ ابھی تک یہ بتانے سے انکار کر رہی ہے کہ ڈرون کہاں سے ٹیک آف کیا گیا اور اس نے کون سا راستہ استعمال کیا۔

محکمہ دفاع نے اس حوالے سے ایک مختصر بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایمن الظواہری کو کابل کے مرکز میں ایک اوور دی ہورائزن آپریشن میں مارا گیا، جہاں وہ طالبان کے مہمان کے طور پر مقیم تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اتوار کو کابل کے وقت کے مطابق صبح 6:18 پر ایک درست، انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں دو ہیلی فائرز میزائلوں سے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:الظواہری کی ہلاکت کے بعد حملے ہو سکتے ہیں، امریکا کا اپنے شہریوں کو انتباہ

امریکا کے سب سے بڑے ریڈیو نیوز نیٹ ورک نے نشاندہی کی کہ امریکی حکام یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ڈرون کو کہاں سے لانچ کیا۔ لیکن امریکا کے پاس اس علاقے میں اب کوئی فوجی اڈہ نہیں ہے۔

Related Posts