راولپنڈی، میٹرو اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس جل کر خاکستر ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، میٹرو اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس جل کر خاکستر، مسافر محفوظ
راولپنڈی، میٹرو اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس جل کر خاکستر، مسافر محفوظ

راولپنڈی: رحمان آباد مری روڑ پر میٹرو بس میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکستھ روڈ رحمان آباد جانے والی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے رحمان آباد اسٹیشن پر بس کو روکا اور تمام مسافروں کو آگ کے باعث ایمرجنسی ایگزٹ گیٹ سے باہر نکالا گیا۔

میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی، بس میں سوار افراد محفوظ رہے، تاہم بس مکمل طور پر جل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا

ریسکیو 1122 انتظامیہ نے آگ پر قابو پانے کیلئے فوری قریب ترین ایمبولینس، فائرٹرک اور ریسکیو وہیکل کو موقع پر روانہ کیا، جس کی وجہ سے بروقت آگ پر قابو پالیا گیا۔

علاوہ ازیں انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میٹرو بس میں آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Posts