ٹانک: وزیراعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے ٹانک پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی رقم بڑھاکر 10لاکھ روپے کرنے کے ساتھ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریلیف سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے، خیبرپختونخوا انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کے کاموں میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم نے تعریف بھی کی، کہا خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ سیلاب متاثرین کے لیے اچھا کام کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت میں بھی خیبرپختونخوا حکومت اچھا کام کررہی ہے، انسان چلا جاتا ہے لیکن کام سے یاد رہتا ہے ، ہمیں لگن سے کام کرنا چاہیے، خلق خدا کی خدمت کرکے آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے انتظامیہ خیبرپختونخوا کو پشتو میں شکریہ ادا کیا۔
عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی، اعلان آج ہوگا