پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ ملک اور قوم کو بہت بھاری پڑرہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ 22 ماہ کے بعد جولائی میں برآمدات میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
22 ماہ کے بعد جولائی میں برآمدات میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
امپورٹڈ ٹولہ ملک اور قوم کو بہت بھاری پڑ رہا ہے
ایکسپورٹ بند مطلب کارخانے بند ، روزگار بند اور مہنگائی پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
ریمیٹنس بھیجنے والے ویسے ہی انہیں برے لگتے ہیں کیونکہ PTI کو فنڈز دیتے ہیں— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 3, 2022
انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ بند مطلب کارخانے بند، روزگار بند اور مہنگائی پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید افسران کی نمازِ جنازہ ادا