جھانوی کپور نے بالی ووڈ خانز کی ہیروئن بننے سے انکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جھانوی کپور نے بالی ووڈ خانز کی ہیروئن بننے سے انکار کردیا
جھانوی کپور نے بالی ووڈ خانز کی ہیروئن بننے سے انکار کردیا

بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی صاحبزادی جھانوی کپور نے کہا ہے کہ وہ بالی وڈ خانز کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہتی ہیں مگر وہ اُن کی ہیروئن نہیں بن سکتیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ بولی وڈ خانز یعنی سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی؟ جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے اقرار میں جواب دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ایسا کون سا اداکار ہے جو تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرے گا؟

جھانوی کپور نے کہا کہ وہ تینوں خانز کے ساتھ یقینی طور پر کام کرنا پسند کریں گی مگر اُن کے خیال میں وہ اُن کی ہیروئن نہیں بن سکتیں، ایسا کرنا کچھ عجیب سا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

احد رضا میر کی کھانا بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی تعریف

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمر میں کافی بڑے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں اُن کی ہیروئن نہیں بن سکتی۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور کی عمر 25 برس ہے جب کہ تینوں خانز اُن سے عمر میں 27 سے 28 سال زائد العمر ہیں۔ بعدازاں اُن کی والدہ سری دیوی کسی نہ کسی طرح تینوں خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ تینوں خانز سے مل چکی ہیں جو دکھنے میں نوجوان اور کم عمر لگتے ہیں جب کہ اُن کا کام اتنا شاندار ہوتا ہے کہ اُن کے زائد العمر ہونے کا احساس تک نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ جھانوری کپور نے 21 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب تک ان کی پانچ فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں، جس میں سے پانچویں فلم ’گڈ لک جیری‘ کو جولائی کے آخر میں ’ڈزنی پلس ہوٹ اسٹار‘ پر ریلیز کیا گیا تھا۔

Related Posts