حکومت کی کوششیں کامیاب،تجارتی خسارے میں ریکارڈ کمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی کوششیں کامیاب، تجارتی خسارے میں ریکارڈ کمی
حکومت کی کوششیں کامیاب، تجارتی خسارے میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد: درآمدات اور تجارتی خسارے پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششیں کامیاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے ماہ (جولائی) کے دوران درآمدی بل میں ریکارڈ کمی کے نتیجے میں ملک کے تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر 48 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ (جولائی2022) کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 2.3 ارب ڈالر کی اشیا برآمد کی ہیں جو ماہانہ بنیادوں پر اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہیں تاہم سالانہ بنیادوں پر گزشتہ مالی سال کے اسی عرصی عرصے کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہیں۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ ماہ (جولائی2022) کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 4.91 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کی ہیں جو ماہانہ بنیادوں پر اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہیں، تاہم سالانہ بنیادوں پر گزشتہ مالی سال 2021-22 کے اسی عرصی عرصہ کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا نے سعودی عرب کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنیکی منظوری دے دی

اس لحاظ سے گزشتہ ماہ ملک کا تجارتی خسارہ2.59 ارب ڈالر رہا ہے جو ماہانہ بنیادوں پر اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں 48 فیصد کم ہے اور سالانہ بنیادوں پر گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہے۔

Related Posts