چینی ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان میں کانٹنیٹ کریئیٹرز کے لیے کریئیٹر پورٹل متعارف کرادیا، جہاں صارفین کے لیے مواد کی تیاری کے لیے درکار تمام وسائل ایک جگہ پر دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس پورٹل تک ٹک ٹاک اکاؤنٹ ٹک کے ٹاک کریئیٹرکے ذریعے سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، اس پورٹل پر ویڈیوز کا ایک سلسلہ دستیاب ہے جو کریئیٹرز کو اپنی ویڈیوز کو اگلے درجے تک لے جانے میں مدد کی غرض سے رہنمائی، تجاویز اور ترکیبیں فراہم کرتا ہے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جو نیا پورٹل متعارف کروایا گیا ہے اُس کی مدد سے کریئیٹرز کو قصہ گوئی کمیونٹی تشکیل دینے اور تخیلاتی اثرات پرمشتمل ماڈیولز تک رسائی ملے گی، جن کا مقصد پلیٹ فارم پر مواد کی تخلیق کو متاثرکن اور متنوع بنانا ہے۔
علاوہ ازیں اس پر ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز پر ایک تفصیلی ماڈیول بھی دستیاب ہوگا تاکہ پاکستانی کریئیٹر اُنہیں بہتر طور پر سمجھ سکیں اور مواد تخلیق کرتے ہوئے ان پر عمل کرسکیں۔
کامن ویلتھ گیمز، قومی باکسر الیاس حسین کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے