سیلاب متاثرین کی آبادکاری مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سیلاب متاثرین کی آبادکاری مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جبکہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ناقابلِ بیان تباہی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی ناقابلِ بیان ہے۔ حکومت کے تمام ادارے ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف کا کام مزید تیز کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا حلفی بیان جھوٹا ہے۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ متاثرین کی آبادکاری مکمل نہیں ہوجاتی۔ ہم سیلاب سے پیدا شدہ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے کئی محاذوں پر کام کر رہے ہیں۔ چیلنج یقیناً بہت بڑا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی صورتحال پر عوام کو بھی مدد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے بڑے چیلنج کیلئے ہمارا عزم اس سے مضبوط تر ہے۔ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور ہمارے تکلیف میں مبتلا بہن اور بھائیوں کی مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، بلوچستان کی صوبائی انتظامیہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پاک فوج کا خاص طور پر شکر گزار ہوں۔ 

Related Posts