راوالپنڈی: پاک فوج کا ایویشن ہیلی کاپٹر وندر کے قریب پہاڑوں میں گرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ایویشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہے، جس کی تلاش کا کام کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر 12کور سمیت 6افسران ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی 12 کور بھی سوار ہیں۔
مزید پڑھیں: پوری قوم وطن کے بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے، وزیر اعظم