اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔ پوری قوم وطن کے بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لئے دعا گو ہے۔
بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لئے دعا گو ہے۔ ان شاءاللہ
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 1, 2022
دوسری جانب واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ایویشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہے، جس کی تلاش کا کام کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر 12کور سمیت 6افسران ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان آرمی ایویشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کور کمانڈر کوئٹہ سمیت اہم افسران سوار ہیں