کراچی، اندرون و بیرون ملک جانیوالی 20 پروازیں منسوخ کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، اندرون و بیرون ملک جانیوالی 20 پروازیں منسوخ کردی گئیں
کراچی، اندرون و بیرون ملک جانیوالی 20 پروازیں منسوخ کردی گئیں

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون و بیرونِ ملک جانے والی 20 پروازیں منسوخی و تاخیر کا شکار ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی 3 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ پی آئی اے کی آج صبح  4  بجے مدینہ جانے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔

پی آئی اے کی صبح 8 بجے کراچی سے فیصل آباد اور لاہور جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

دوپہر 12 بجے ایئربلو کی کراچی سے اسلام آباد اور کوئٹہ کی پرواز، پی آئی اے کی ملتان، رحیم یار خان اور ایئرسیال کی اسلام آباد کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

ایئرسیال کی صبح 7 بجے جانے والی پرواز بھی منسوخ کی گئی جبکہ پی آئی اے کی دوپہر ایک اور 2 بجے کراچی سے کوئٹہ جانے والی 2 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسی طرح پی آئی اے کی شام 7 بجے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز، سیرین ایئرلائن کی رات 9 بجے دبئی جانے والی پرواز اور امارات ایئرلائن کی شام 7 بجے کراچی سے دبئی کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ تھائی ایئر کی رات 11 بجے کی کراچی سے بنکاک کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

 دوسری جانب ایئربلو کی کراچی سے لاہور کی پرواز تاخیر سے دوپہر 1:15 پر، پی آئی اے کی کراچی سے دبئی کی پرواز تاخیر سے سہ پہر 3:15 پر جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز تاخیر سے شام 7 بجے روانہ ہوگی۔

Related Posts