راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مداخلت نرم ہو یا سخت لیکن سب کو مل کر ملک کو بچانا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے غریب وینٹیلیٹر پر ہے جبکہ سینکڑوں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں اور اگر جلد ہی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج نہیں آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے۔
منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز فرد جرم کیلئے 7 ستمبر کو طلب