پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ عمران خان ہے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ عمران خان ہے، مریم اورنگزیب
پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ عمران خان ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ عمران خان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک پریس ریلیز میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان معیشت پر بحث کرنے کے بجائے جواب دیں کہ انہوں نے خیرات کے پیسوں کو کہاں پر استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے فنڈنگ لینے والے ملک کی سکیورٹی کا ٹھیکے دار نہ بنے، اقتدار میں ملک کو کمزور، کشمیر کا سودا اور فارن فنڈرز کو خوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان، بارش و سیلابی ریلوں سے تباہ کاریاں جاری، شاہراہیں ڈیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار

قبل ازیں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ اگر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض کی جلد ادائیگی کیلئے امریکی حکام سے رابطہ کرنے کی خبریں درست ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کمزور ہورہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معاشی معاملات کو نمٹانا آرمی چیف کا کام نہیں ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی امریکہ پاکستان کی مدد کرتا ہے تو وہ اُس کے بدلے کچھ مانگتا ضرور ہے۔

Related Posts