سجل علی عالمی سطح پر اداکاری کیلئے تیار، فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی کی پہلی ہالی ووڈ فلم’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا
سجل علی کی پہلی ہالی ووڈ فلم’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی عالمی سطح پر اداکاری کیلئے تیار ہیں جن کی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کے سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی نے اداکاری کا عالمی پراجیکٹ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے ہمراہ سائن کیا۔فلم کا نام What’s Love Got To Do With It رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر تقریب، شوبز ستاروں کی شرکت

اداکارہ سجل علی کے ہمراہ بالی ووڈ کی سینئر فنکارہ شبانہ اعظمی، ہالی ووڈ اداکارہ ایما تھامپسن، للی جیمز اورشہزاد لطیف بھی پراجیکٹ کاحصہ ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے تحریر کیا ہے۔

فیچر فلم کیلئے جمائمہ گولڈ اسمتھ کے اپنے پراڈکشن ہاؤس سے خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ پراجیکٹ کیلئے ہدایات شیکھر کپور نے دیں۔ سجل علی کی فلم میں پہلی جھلک کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Working Title (@workingtitlefilms)

سوشل میڈیا پر ڈالی گئی فلم کی پہلی جھلک میں اداکارہ سجل علی کو خوبصورت لباس اور دوپٹے کے ہمراہ جلوہ گر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے کردار کے چہرے پر ایک متانت بھری مسکراہٹ بھی ہے۔ 

جمائمہ گولڈ اسمتھ کی تحریر کردہ فلم کو ٹورانٹو فلم فیسٹیول میں رکھا جائے گا جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کی پہلی تصویر دیکھتے ہی اس پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ 

Sajal Aly International Film's First Look Amuses Fans

Sajal Aly International Film's First Look Amuses Fans

Sajal Aly International Film's First Look Amuses Fans

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں کیاجاتا ہے جس نے کھیل کھیل میں، مام، زندگی کتنی حسین ہے اور بے حد جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

Related Posts